بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

جو ملک میں ہورہا ہے ویسا عالمی جنگوں میں بھی نہیں ہوا لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں ہائیکورٹ کے ریمارکس

datetime 13  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس کے کے آغا نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہاہے کہ جو کچھ ملک میں ہورہا ہے ویسا لاطینی امریکا اور عالمی

جنگوں میں بھی نہیں ہوا۔عدالت نے 2015 سے لاپتا شہری کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکریٹری ہیومن رائٹس کمیشن کو طلب کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملک میں شہریوں کی گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ہے، شہریوں کی گمشدگی کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ یہ معاملہ قانونی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا ہے، شہریوں کی گمشدگی 1973 کے آئین اوراسلامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، ہیومن رائٹس کمیشن نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے؟عدالت نے سوال کیا کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی وزارت نے کونسے کام کیے؟ بعد ازاں عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کو پیش ہوکر وضاحت کرنے کی ہدایت دی۔عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…