بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اجراء کر دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے لیے موسم گرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اجراء کردیاہے۔ جو 15 اپریل 2021 سے نافذ العمل ہوگا۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق اپ اینڈ ڈائون کی 10 ٹرینوں کو نئے سٹاپ دئیے گئے ہیں۔ جن میں عوام ایکسپریس کو لاہور کینٹ، سرسید ایکسپریس کو جہلم ، فرید ایکسپریس کو ڈرگ روڈ، جعفر ایکسپریس کو

خانپور، گجر خان ، لاہور کینٹ اور رحمان بابا ایکسپریس کو لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کی اجازت دی گئی اسی طرح اپ اینڈ ڈائون کی 8 ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر عارضی طور پر دیئے گئے سٹاپجز کو مستقل کردیاگیاہے جبکہ تیز گام کا گھوٹکی اور عوام ایکسپریس (14DN)کا پبی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ ختم کردیاگیاہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر ، کوئٹہ چمن کے درمیان چمن پسنجر، لاہور راولپنڈی کے درمیان سبک خرام ، راولپنڈی کوہاٹ کے درمیان کوہاٹ ایکسپریس، کراچی میرپورخاص کے درمیان مہران ایکسپریس ، کراچی لاہور کے درمیان جناح ایکسپریس ، لاہور نارووال کے درمیان نارووال پسنجر ٹرین ، لاہور فیصل آباد کے درمیان بدر اور غوری ایکسپریس سمیت اپ اینڈ ڈائون کی 18 نئی ٹرینیں نئے ٹائم ٹیبل میں شامل کردی گئیں ہیںاس کے علاوہ اپ اینڈ ڈائون کی 8 ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں سے روانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔نئے شیڈول کے مطابق فرید ایکسپریس (38DN) لاہور سے صبح 5 بجے کی بجائے صبح 6 بجے روانہ ہوگی، مہر ایکسپریس (127Up) ملتان سے شام 4بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 5 بجے روانہ ہوگی، مہر ایکسپریس (128DN) روالپنڈی سے شام 4 بجکر 45 منٹ کی بجائے شام 5بجے روانہ

ہوگی، لاثانی ایکسپریس (126DN) سیالکوٹ سے صبح 6 بجے کی بجائے صبح 5بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، نارووال ایکسپریس (211UP/212DN) لاہور سے صبح6بجکر 30 منٹ کی بجائے صبح 9 بجکر 10 منٹ پر اور نارووال سے سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ کی بجائے شام4بجکر 30منٹ پر روانہ ہوگی، موہنجوداڑو پسنجر (213UP) کوٹری سے صبح 6 بجے کی بجائے صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور راولپنڈی پسنجر (267UPُٗ) راولپنڈی سے صبح 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے صبح 7بجکر 45منٹ پر روانہ ہوگی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…