بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

’’دکان پر کام کیا، کھیتی باڑی بھی کی، کرکٹ کی طرف کیسے آیا ‘‘ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بولرکے انکشافات

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ کرکٹ سے پہلے کھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ بڑی مشکل سے

کھیل کی طرف آیا، دکان پر کام کیا کھیتی باڑی بھی کی۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ پہلے شین بونڈ فیورٹ تھے لیکن وہ ریٹائر ہو گئے اب جوفرا آرچر رول ماڈل ہیں انہیں کاپی کرتا ہوں۔شاہنواز دھانی نے کہاکہ یہاں تک کا سفر آسان نہیں تھا، والد کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے وہ چاہتے تھے پڑھائی پر توجہ دوں، گائوں کی منڈی میں کام کیا کھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔فاسٹ بولر کے مطابق کوچز کی مدد سے سوئنگ پر کام کر رہا ہوں، تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔دھانی کے مطابق زمبابوے کے خلاف موقع ملا تو ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دوں گا، میرا خواب یہی تھا کہ جلد از جلد پاکستان کی جانب سے کھیلوں۔شاہنواز دھانی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائی تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے اور پھر پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ان کی شناخت بن گیا، شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…