بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

“حکومت کی حمایت کرنیوالے جہانگیرترین سے سبق سیکھیں جہانگیر ترین کو حضرت علی کا قول یاد کرانا چاہتی ہوں کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو، مریم نواز نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اصل طاقت عوام ہیں ،جن لوگوں نے نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کا دعوی کیا تھا ان کو عبرتناک شکست ہوئی ہے ،نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کو شکست دی ہے ، ڈسکہ میں ن لیگ کی فتح بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ، جب جہانگیر ترین کے خرچے پر عیاشیاں کر رہے تھے

اسوقت ان کو شوگر مافیا یا د نہیں تھا ،حکومتی حمایت کرنے والوں کو جہانگیرترین کے ساتھ ہونے والے سلوک سے سبق حاصل کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو نوٹس (ن) لیگ نے نہیں پی ڈی ایم نے متفقہ رائے کے بعد بھیجا ۔پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، حکومت نیب کو مخالفین کے خلاف استعما ل کررہی ہے، یہ مجھے لانگ مارچ کے دن گرفتار کرنا چاہتے تھے۔ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت اوران کی طاقت ختم ہورہی ہے، وہ ڈسکہ کے عوام کو مبارکباد دیتی ہیں کہ انہوں نے اپنے ووٹ پر پہرا دیا، آٹا، بجلی ، گیس چوروں اور ووٹ چوروں کا احتساب کیا، فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کھانے کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا اور عوام کے ووٹوں نے انہیں الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی ڈسکہ میں فتح ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے یہ مقابلہ حکومتی مشینری کے ساتھ کیا ہے۔ پوری ریاست کی طاقت اور انتطامیہ ایک طرف کھڑی تھی، ممسلم لیگ (ن) کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، مسلم لیگ (ن) کے قائد کے خلاف بیانات دیئے گئے ،یہ لوگ جس کی طاقت ختم کرنیکا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن میں بیٹھ کر انہیں شکست دی۔ مریم نواز نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے باہمی معاملات پر کچھ نہیں بولنا چاہتی، جہانگیر ترین کا نمک کھا رہے تھے جب کہ ان کے خرچے پر عیش کررہے تھے اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے اور اب ان کو سب یاد آگیا۔ حکومت کی حمایت کرنے والے جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق میرا واضح موقف سامنے آچکا ہے، پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ (ن) نے نہیں پی ڈی ایم نے بھیجا، یہ نوٹس متفقہ رائے کے بعد بھیجا گیا،پی ڈی ایم قائم ہے اور اس میں شامل جماعتیں متحد ہیں، پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کیے پی ڈیم ایم اکٹھی ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا اور ملک کی سمت ٹھیک کرنا ہے



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…