جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

لو میرج کا المناک انجام شادی کے 15 دن بعد طلاق ہونے پر لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا دی کودنے سے پہلے خط میں کیا لکھا؟پسند کی شادی کے خواہشمند ضرور پڑھیں

datetime 12  اپریل‬‮  2021 |

فیصل آباد(آن لائن)لو میرج کا المناک انجام، شادی کے 15 دن بعد طلاق ہونے پر لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو1122 ٹیم نے نہر میں کودنے والی لڑکی کی تلاش شروع کر دی’ 115 گ ب اضافی آبادی کی رہائشی 16 سالہ عمیرہ پروین دختر مشتاق احمد نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جبکہ شادی

کے 15 دن بعد گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے خاوند نے طلاق دے دی، تاہم لڑکی کافی دنوں سے شدید پریشان تھی اور ستیانہ روڈ بوٹے والی جھال کی نہر میں چھلانگ لگا دی، گھروالوں کے مطابق طلاق کے بعد لڑکی پریشان تھی اور اس کے گھر سے خط ملا جس میں لڑکی نے اپنے والدین سے معافی مانگی اور کہا کہ خدا کے واسطے معاف کر دیں، اپنے دل پر کوئی بوجھ نہیں رکھنا چاہتی میرے لیے مغفرت کی دعا مانگئے گا، تاکہ میری روح کو سکون ملے، ابو آپ کہتے تھے کہ کچھ کھا کر مر جائو، اس لئے نہر میں چھلانگ لگا دی ہے جو مجھ سے ناراض ہے مجھے معاف کر دے، میں نے سب کا بہت دل دکھایا ہے اس لیے اپنی غلطیوں کی سزا پا لی ہے جبکہ لڑکی کے جوتے نہر کنارے سے ملنے پر ریسکیو1122 ٹیم نے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…