جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کیخلاف شریف خاندان کی طرح جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں ، اگر کل ترین صحیح ثابت ہوئے تو کیا یہ کہیں گے عمران خان نے ’’این آر او دے دیا ، اینکر کے سوال پر رانا ثناء اللہ نے کیا جواب دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سابق صوبائی وزیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو کوئی فراڈیہ کہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا، جہانگیرترین کیخلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی اس کا چینی کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیرترین کے ساتھ ہم نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

جہانگیرترین یا کس کو پارٹی میں شامل کرنا ہے یا نہیں، یہ پارٹی فیصلہ کرے گی، ابھی ایک آدمی نے کسی جماعت میں شامل ہونے کی بات ہی نہیں کی تو میں کیسے اس پر تبصرہ کرسکتا ہوں،؟ انہوں نے کہا کہ جب شریف فیملی کی کاروباری ٹرانزیکشن کو منی لانڈرنگ بنایا جارہا تھا، ہم اس وقت بھی کہتے تھے یہ غلط ہے، آج اگر جہانگیرترین کو کہیں کہ وہ فراڈیہ ہے ،اس نے فراڈ کیا ہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا، اگر جہانگیرترین نے چینی کی قیمتیں بڑھائی ہیں تو اس کو اس کیس میں پکڑیں اور چینی کی قیمتیں کم کروائیں۔اس کوکسی اور کیس میں پکڑا گیا ہے، جو ایف آئی آر درج کی گئی اس کا چینی کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم نے جہانگیرترین سے رابطہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، نہ ہی انہوں نے کوشش کی ہے۔ جب گیلانی الیکشن لڑ رہا تھا تو اس میں ترین کا کوئی تعلق نہیں تھا ، پی ٹی آئی کے 50 فیصد لوگوں نے رابطہ کیا تھا، وہ استعفے دینے کو اور الیکشن لڑنے کو تیار ہیں، اگر مسلم لیگ ن ان کو ٹکٹ دینے کی حامی بھر لے۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت کیلئے ممکن نہیں کہ جہانگیر ترین کو چھوڑ کر چینی بحران کی تحقیقات کی جائیں۔ مگر یہ گھر کی لڑائی ہے گھر میں ہی حل ہوجائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک کو بے مثال ترقی ،عوام کو روز گار ،مفت دوائیں،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیتے ہیں جسکے اثرات ڈسکہ الیکشن کی صور ت میں نظر آرہے ہیں ۔ اتوار کے روز سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سمجھ گئی ہے کہ صرف مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور شہباز شریف ہی عوام کو ریلف دے سکتے ہیں اور اِس مافیا سے ملک کو بچا سکتے ہیں ،ڈسکہ کے عوام زندہ باد جنہوں نے قائد محمد نوازشریف اور شہباز شریف سے اپنی بے مثال محبت، وابستگی اور مسلم لیگ (ن) کی فتح پر مہر لگائی ہے، عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیتے ہیں کیونکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اس وطن کی مٹی اور عوام سے پیار کیا ہے ،مسلم لیگ( ن) نے دیانتداری سے عوام کی خدمت کی اور پاکستان کو روشن بنانے کے لئے دن رات کام کیا، اس لئے انہیں ووٹ ملا،نوازشریف اور شہباز شریف نے ملک کو بے مثال ترقی ،عوام کو روزگار ، مفت دوائی ،روشنی دی اور دہشت گردی ختم کی ، اس لئے عوام نے شیر پر ڈھپہ لگایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…