سیالکوٹ(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا۔مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے خود ریٹرننگ افسر کے دفتر جاکر سرکاری نتیجہ وصول کیا، پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نتیجہ وصول کرنے پہنچے۔ سرکاری نتیجے کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کر کے
کامیاب رہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔تحریک لبیک پاکستان کے حاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ ن کی اْمیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی ا?ئی اْمیدوار علی اسجد ملہی کی مبارکباد پر اْن کے گھر مٹھائی لیکر جائیں گی۔ آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہڈسکہ کو ایک بار پھر مبارکباد، میں نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔نوشین افتخار نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لیے پْرعزم ہوں۔اْنہوں نے پی ٹی آئی اْمیدوار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ علی اسجد ملہی کو پیغام ہے اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے۔ نوشین افتخار نے مزید کہا کہ میری یہی خواہش تھی الیکشن اسی طرح پْرامن ہوتا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔سرکاری نتائج کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئیں۔ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، جبکہ تحریک لبیک کیحاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔