جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

کورونا وائرس سے مزید 100افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز

datetime 10  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس سے مزید 100افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، پانچ ہزازر سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 139 کیسز

سامنے آئے ہیں، مزید 100 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 1 ہزار 772 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 47 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار69 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 73 ہزار 78 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 27 ہزار561 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 284 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار 523 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 923 مریض سامنے آئے ہیں،

یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 908 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 97 ہزار 318 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 586 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 64 ہزار 902 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 601 افراد اس وباء سے جان کی

بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 178 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 213 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 260 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 395 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 103 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…