جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

شیخ رشید نے جہانگیر ترین کے مسئلے کو بہت حساس قرار دے دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں اور ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت سمجھدار ہے۔مسلم لیگ(ن) کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے پر قیمت ادا کرنی

پڑے گی۔جس دن نواز شریف پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کریں گے انہیں 24 گھنٹے میں سفری دستاویز جاری کریں گے۔مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا بچوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں آپ خراب ہوں گے۔ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،جہانگیر ترین کا مسئلہ بہت حساس ہے، انہیں تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا۔ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایف آئی اے آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں، پھر بھی ایف آئی اے میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، چین اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ بہت حساس ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا، عدالتیں آزاد ہیں، مہنگائی ہمارے لیے چیلنج ہے اسے کنٹرول کریں گے۔کراچی میں ایف آئی اے آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘جہانگیر ترین کا مسئلہ بہت حساس ہے، انہیں تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا اور عدالتیں آزاد ہیں، میں عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہوتی نہیں

دیکھ رہا، وہ نہ صرف اپنے 5 سال پورے کریں گے بلکہ اگلے عام انتخابات میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے’۔پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے درمیان شدید اختلافات کے متعلق انہوں نے کہا کہ ‘پیپلز پارٹی اس وقت مثبت سوچ رکھنے والی پارٹی ہے، مسلم لیگ (ن)خود اپنے لیے بحران پیدا کر رہی ہے، اس نے عظیم افواج کے

خلاف جو زبان استعمال کی اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، پیپلز پارٹی سمجھدار جماعت ہے اور آصف زرداری تاش چھاتی سے لگا کر کھیل رہے ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ ‘پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمن سے کہا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں آپ خراب ہوں گے، ان کی سیاست کو بہت نقصان پہنچا ہے’۔انہوں

نے کہا کہ ‘عمران خان کے لیے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں ہے صرف مہنگائی چیلنج ہے، اپوزیشن ٹھس ہوچکی ہے، عمران خان کا مشن ہے کہ وہ مہنگائی کنٹرول کریں گے اور وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ جس دن نواز شریف پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کریں گے انہیں 24 گھنٹے میں سفری دستاویز جاری کریں گے۔شیخ رشید نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے حوالے سے کہا کہ ‘رمضان میں ہم پورا پیکج بنا رہے

ہیں، وہ لوگ جو ایف آئی اے میں سالہا سال سے بیٹھے ہوئے ہیں انہیں اگلے 15 روز میں تبدیل کریں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ایف آئی اے میں تنخواہوں کی وجہ سے بڑی کشش ہے، ہر افسر یہی آنا چاہتا ہے، ایف آئی اے میں تبادلے کے لیے جتنا دبا مجھ پر ہے شاید کسی وزیر پر نہیں رہا ہوگا’۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، ہم افغانستان میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہمارے امریکا اور چین سے اچھے تعلقات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…