جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

منفی پروپیگنڈے کے باوجود سی پیک پر کام جاری ہے، چین نے اہم اعلان کر دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) عوامی جمہوریہ چین کے سفیرنونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دشمنوں کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود سی پیک اچھی طرح چل رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سی پیک سے متعلق منصوبوں کو مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں اور بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ رواں سال پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی

تعلقات کی 70ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ وہ گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں اے پی این ایس، کراچی ایڈیٹرز کلب، کراچی پریس کلب، سی پی این ای کے اعلیٰ عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 21مئی 1951 کو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا تھا، دونوں ممالک ترقی کریں گے اور مضبوطی کے ساتھ خصوصی طور پر معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت بحشیں گے۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل لی بی جیان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا تعارف چینی سفیر نونگ رونگ سے کروایا جو پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اسلام آباد سے آئے تھے، نونگ رونگ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقان کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کے حوالے سے بشمول حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں، حکومت وقت اور فوج سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاون کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا میڈیا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بنانے میں اہم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانیوں سے بہت پیار ہے اور میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ میں اپنے دوسرے گھر میں ہوں۔ صحافیوں کے

سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پر بھرپور پیشرفت ہورہی ہے اور مختلف منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کے مطلوبہ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس میں جدید نقل و حمل کا نیٹ ورک متعدد توانائی کے منصوبے، شاہراہیں اور خصوصی معاشی

زونز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت، تمام اپوزیشن جماعتیں اور فوجی قیادت سی پیک جو بیلٹ اینڈ روڈز کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، میں مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے پاکستانی تاجر برادری کو پاکستان سے چین

برآمدات کو فروغ دینے کی ترغیب سمیت موبائل فونز، آٹو موبائل اور مختلف چینی برانڈز کی تیاری زیرغور ہیں۔ انہوں نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2020 میں پاکستان میں بطور چینی سفیر تعینات ہونے سے قبل انہوں نے مختلف کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں، جن میں سیکریٹری، این پی سی گروپ، تھنک اینڈ

ریلیجیس افیئرز کمیشن آف وان لی زوہنگ اٹانومس ریجن، ڈپتی ہیڈ آف یونائیٹڈ فرنٹ ورکس ڈپارٹمنٹ آف سی پی سی سمیت دیگر اہم عہدے شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی ایلچی کی جانب سے شرکاء کو خوبصورت بیجز، خوبصورت مگ، چن پنک کی کتاب گورننس آف چائنا، حصہ III، ایک البم، کوویڈ19- کے خلاف مستحکم“ ایک کتاب اور دیگر تحائف پیش کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…