جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

امریکی خاتون نے پاکستانی ٹک ٹاکرسے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا

datetime 8  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) چالیس سالہ امریکی خاتون پاکستانی ٹک ٹاکر کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں۔ دونوں میں ٹک ٹاک پر ایک لائیک سے محبت کا آغاز ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینئیلی نامی خاتون راولپنڈی کے رہائشی 27 سالہ افشان راج سے شادی کے لیے واشنگٹن سے پاکستان پہنچ گئی۔ ڈینئیلی نے اسلام قبول کرکے اپنا نیا

نام حفظہ افشان رکھا ہے۔ٹک ٹاک پر پروان چڑھنے والی اس محبت کے بارے میں ٹک ٹاکر افشان کے مطابق چند ماہ قبل ڈینئیلی نے میری ایک ویڈیو پر لائیک اور تبصرہ کیا اور اس ایک لائیک سے ہی ہماری محبت کا آغاز ہوا۔ اس کا کہنا ہے کہ ڈینئیلی میری محبت میں اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان چلی آئی۔ڈینئیلی اور میری عمر میں کافی فرق ہے تاہم میں اس بات کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ میری وجہ سے کسی غیر مسلم نے اسلام قبول کیا۔ مذہب کی تبدیلی ڈینئیلی پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔ انہوں نے خود ہی مذہب پر تحقیق کی۔دوسری جانب ڈینئیلی کا کہنا ہے کہ مجھے مشرقی ثقافت، لباس اور مساجد بہت زیادہ پسند ہیں، پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت سادہ اور مہمان نواز ہیں۔مجھے سب سے زیادہ جس چیز نے متاثر کیا وہ یہ ہے کہ مشرقی مرد اپنے گھر والوں، بیوی بچوں کا بہت خیال رکھتے ہیں جس کا ہم امریکا میں تصور بھی نہیں کر سکتے، ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے افشان سے شادی کا فیصلہ کیا اور میں اپنے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں۔ چالیس سالہ امریکی خاتون پاکستانی ٹک ٹاکر کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں۔ دونوں میں ٹک ٹاک پر ایک لائیک سے محبت کا آغاز ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینئیلی نامی خاتون راولپنڈی کے رہائشی 27 سالہ افشان راج سے شادی کے لیے واشنگٹن سے پاکستان پہنچ گئی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…