جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

فخرزمان نے رکی پونٹنگ کا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پاکستانی اوپنرفخرزمان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ بھی سرانجام دیا ہے۔ انھوں نے مجموعی طور پر حالیہ سیریز میں 302 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں شامل ہیں۔ اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے 2006 میں پروٹیز کیخلاف 3 میچز

میں 233 رنز بنائے تھے،اس کے علاوہ پاکستانی اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر شاندار کا کر دگی کا مظاہرہ کر کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں سنچری اسکور کی اور پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس اور پاکستانی کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے تو یہ اْن کا 50واں میچ تھا، اس دوران انہوں نے سنچری اسکور کی اور 101رنز بناکر پویلین لو ٹ گئے۔ انہوں نے اس دوران 50 میچوں کی 50 اننگز میں اپنے 2 ہزار 262 رنز مکمل کیے جو پاکستان کی طرف سے کسی بھی بیٹسمین کا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل پاکستانی لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس تھے جنہوں نے 50 اننگز کے دوران 2 ہزار 234 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی طرف سے بیٹنگ میں رنز کے ریکارڈ اپنے نام کرنے والے بابر اعظم بھی یہ ریکارڈ اپنے نام نہیں کرسکے تھے، انہوں بھی 50 اننگز میں 2 ہزار 219 رنز بنائے

تھے۔جنوبی افریقا کے خلاف فخر زمان کی بیٹنگ کو ہرطرف سے سراہا جارہا ہے، وہ پاکستان کی طرف سے 200 رنز بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں جبکہ گزشتہ میچ میں انہوں نے ہدف کے تعاقب میں 193 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی۔دریں اثنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر

فخر زمان نے متنازع رن آؤٹ پر کہا ہے کہ میری غلطی تھی، ڈی کوک کو قصور وار نہیں ٹھہراتا، مجھے مڑ کے دیکھنا نہیں چاہیے تھا۔فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کا نتیجہ سب

کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کافی دنوں سے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین تھا، ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی پرا مید ہوں بڑی اننگز کھیلوں گا۔فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں ان کے ساتھ بیٹنگ کرکے سیکھنے کو ملا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ برے وقت میں جہاں تنقید ہوئی وہیں بہت سے لوگوں نے سپورٹ کیا، جو میری اننگز کو تْکا کہہ رہے ہیں شاید میں ان کے معیار پر پورا نہیں اتر رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…