اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی اوپنرز نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کی اوپننگ وکٹ پر سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 5 مرتبہ سنچری شراکت قائم ہوئی ہے۔پاکستانی اوپنرز کی جانب سے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں

کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں انجام دیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یاسرحمید،عمران فرحت اور ناصرجمشید، محمد حفیظ ون ڈے انٹرنیشنل میں چار، چار اوپننگ سنچری پارٹنرشپ کرچکے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں بھی پاکستانی بلے بازی فخر زمان نے سنچری بنالی۔ سنچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 112 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان 101 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پروٹیز کے خلاف فیصلہ کن میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے،لیگ اسپنر عثمان قادر ون ڈے میں ڈیبیو کیا،قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہد آفریدی اور حارث رؤف،نوجوان بلے باز دانش عزیز، مڈل آرڈر بلے باز آصف اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام کا موقع دیا گیا جبکہ شاداب خان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…