سکھر(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ کرنے پر اہم فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہ کرنے سے
متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس آفتاب گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر عدالت نے وزیر زراعت اور سیکریٹری کی تنخواہیں جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دئیے کہ اگر آئندہ سماعت پر سکھر مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہیں کی گئیں تو سندھ کابینہ کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیا جائیگا۔سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا، وزیر زراعت اور سیکریٹری کی تنخواہیں بند رہیں گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی زراعت کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔