جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

کوئنٹن ڈی کوک کی غلطی نہیں،جنوبی افریقی کھلاڑی نے فخر زمان کو قصوروار قرار ٹھہرادیا

datetime 6  اپریل‬‮  2021 |

سینچورین (این این آئی)پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے اسپن بالر تبریز شمسی نے پاکستان کے اوپنر فخر زمان کے آئوٹ پر انہی کو قصور وار ٹھہرا دیا۔ٹوئٹر پر تبریز شمسی نے لکھا کہ کوئنٹن ڈی کوک بیٹسمین کی طرف اشارہ یا اس سے

بات نہیں کر رہا تھا، وکٹ کیپر دوسرے اینڈ پر فیلڈر کو بال پکڑنے کا کہہ رہا تھا۔جنوبی افریقی کھلاڑی نے لکھا کہ کوئنٹن ڈی کوک کی غلطی نہیں۔ فخر زمان نے رن مکمل کرنے کے بجائے پیچھے مڑ کر دیکھا۔انہوں نے کہا کہ نفرت کو روکیں اور کوئنٹن ڈی کوک کو اکیلا چھوڑ دیں۔تبریز شمسی نے اپنے پیغام میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی تعریف بھی کی۔واضح رہے کہ جوہانسبرگ میں دوسرے ون ڈے کے دوران فخر زمان کے متنازع رن آئوٹ پر غیر ملکی کرکٹرز سمیت متعدد کرکٹ شائقین نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔فخر زمان نے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگز کھیلی،وہ آخری اوور میں رن آئوٹ ہوئے، اس دوران انہوں نے 10 چھکے اور 18 چوکے لگائے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…