جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

datetime 6  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ درجہ 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے اپریل کے دوران موسم کی امکانی صورتحال بتادی ہے۔اپریل شروع ہوتے ہی گرمی کے پارے نے 40 کا ہندسہ پار کیا تو کراچی والے چکرا کر رہ گئے، ذہنوں میں ایک ہی سوال تھا کہ

سورج کے تیور یہی رہے تو رمضان میں کیا ہوگا۔ لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے ابتدائی دس دِن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں اور پہلے عشرے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 رہے گا۔‎۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں ، رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان ہے ،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔خیا ل رہے کہ کراچی میں ہفتے کو اپریل میں 74سال کے بعد دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔‎ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کاآؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک دو لہریں آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت معمول کے مطابق اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں گردآلود آندھیوںسے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں پولن سیزن ختم ہونے کا بھی امکان ہے ۔‎



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…