منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری‎

datetime 5  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج پیر کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاتاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 2 سے 3 دن کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی گئی ہے ۔

آج رات سے بدھ تک کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں بارشیں ہوںگی۔رپورٹ کے مطابق بروز منگل خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان،بالائی/ وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ٓا ند ھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جبکہ بروز بدھ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھواراورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختو نخواہ ، گلگت بلتستان، کشمیر،پنجاب اور بلو چستان میں ہلکی بارش ہوئی۔ تاہم سب سے زیادہ بارش خیبر پختو نخواہ: کالام 10، پٹن 05، بالاکوٹ، دورش،دیر03، چترال، میر کھانی۔کاکول،مالم جبہ02،پشاور ،سیدو شریف، پاراچنار، چیراٹ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 07،استور 05، سکردو04، گلگت، بونجی02، ہنزہ01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ06، مظفرآباد(ایئر پورٹ02،سٹی01)،بلوچستان: زیارت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گز شتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 46،سکرند،چھوراور میٹھی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…