جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کوئنٹن کی ہنسی کچھ اور ہی بتارہی ہے وقار یونس نے بھی فخر زمان کے رن آئوٹ پر سوال اٹھا دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021 |

سینچورین (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے فخر زمان کو آئوٹ کرنے کے لیے جھانسہ دینے پر سوال اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے ٹوئٹرپر کوئنٹن ڈی کوک کا جھانسہ دے کر فخر زمان کو رن آئوٹ کرنے کے بعد ہنسی کی نشاندہی کرتے ہوئے تصویر شیئر

کی جس میں انہوں نے کہا کہ کوئنٹن کی یہ ہنسی آپ کو کیا بتارہی ہے؟اپنے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ فخر زمان کی ریکارڈ ساز اننگز شاندار تھی لیکن کوئنٹن کی ہنسی کچھ اور ہی بتا رہی ہے۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری کے قریب پہنچ کر رن آوٹ ہو گئے تھے۔فخر زمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 155 گیندوں پر 10 چھکوں اور 18 چوکوں کی مدد سے 193 رنز بنائے۔دوسری جانب فخر زمان نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیئریر میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔فخر زمان نے 49 ون ڈے میچز میں 45 کی اوسط اور 95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ان کے کیئریر میں اب تک 4 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔فخر زمان پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں دو سو رنز بنانے والے بھی پہلے کھلاڑی ہیں۔علاوہ ازیں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 193

رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ میری سب سے اچھی اننگز ہے۔کوشش کی پارٹنرشپ لگے لیکن ہم نے زبردست مزاحمت کی اگر تھوڑے رنز کم ہوتے تو میچ جیت جاتے اور میچ جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی،ڈبل سنچری نہ ہونے کا دکھ نہیں بلکہ دکھ یہ ہے کہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔بیٹسمین کا کہنا تھا کہ بیٹنگ ہی نہیں فیلڈنگ اور باؤ لنگ میں بھی فائٹ کررہے ہیں، آخری میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…