پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جج آفتاب آفریدی قتل میں صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نامزد

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے دہشتگردوں کے حملے میں سوات کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کی بیوی ، بیٹی اور نواسے سمیت شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی فی الفور گرفتار کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر محمد مقصود بٹر ،نائب صدر مدثر عباس مگھیانہ ،سیکرٹری خواجہ محسن عباس اورفنانس سیکرٹری فیصل توقیر سیال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر میں جج صاحبان، وکلاء صاحبان اور عدالتوں کے احاطہ میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔حکومت وقت سے بار ہا مطالبہ کیا گیا کہ جج صاحبان اور وکلاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ وکلاء خطرناک مجرموں کے کیسز کی وکالت اور جج صاحبان انکے کیسز کی سماعت کرتے ہیں جس کی وجہ سے جج صاحبان اور وکلاء کی جان کو سخت خطرات لاحق رہتے ہیں لہٰذا ان کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے خیبر پختوانخواہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث اور ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ملزموں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ بار کے عہدیداران نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…