منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

اوپنر فخر زمان کا رن آؤٹ متنازع بن گیا جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک کیخلاف کارروائی کا امکان

datetime 5  اپریل‬‮  2021 |

جوہانسبرگ (یواین پی) ماہرین کی جانب سے فیلڈ امپائرز کے دو فیصلوں پر حیرانگی ظاہر کی جا رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان دوسرا رن لینے کے دوڑ رہے تھے تو وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے بالنگ اینڈ کی جانب اشارہ کر کے قومی اوپنر کا دھیان بٹایا جو کہ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر تادیبی

کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ایک موقع پر فخر زمان کے شاٹ پر ٹیمبا بوما سے کیچ ڈراپ ہوا اور گیند ٹوپی پر لگی لیکن امپائر نے پانچ رنز ایوارڈ نہیں کئے۔سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر کوئنٹن ڈی کوک کی منفی حرکت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا فخر زمان کا رن آؤٹ اسپورٹس مین اسپرٹ کیخلاف نہیں ہے۔دوسری جانب فخر زمان نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ میری سب سے اچھی اننگز ہے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ اچھی اننگز تھی، پہلے شروع میں تھوڑا ٹائم لیا، پچز ایسی ہیں کہ اگر شروع کے 10 اوورز کھیل لیں تو ٹاپ آرڈر کیلئے بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔فخر زمان نے کہا کہ پلان یہ ہی تھا کہ پہلے 8 اوورز اور پھر اگلے 10 اوورز آرام سے کھیلنا ہے یہاں کی وکٹیں ایسی ہیں کہ یہاں رنز رکتے نہیں ہیں، نئے آنے والے کے لیے مشکل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان یہی تھی کہ چھوٹی باؤنڈری کو ہدف بنایا جائے جب رن مطلوبہ رن ریٹ 11 پر گیا تو

جارحانہ کھیل شروع کیا، کوشش کی پارٹنرشپ لگے لیکن ہم نے زبردست مزاحمت کی اگر تھوڑے رنز کم ہوتے تو میچ جیت جاتے اور میچ جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی،ڈبل سنچری نہ ہونے کا دکھ نہیں بلکہ دکھ یہ ہے کہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔بیٹسمین کا کہنا تھا کہ بیٹنگ ہی نہیں فیلڈنگ اور باؤ لنگ میں بھی فائٹ کررہے ہیں، آخری میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…