صبح اٹھ کر تم جہاد پر نہیں جاتے،تم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو،مریم نواز کا شدید ردعمل

4  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہیں جا رہیں، عمران خان کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نام نکالنے کی درخواست دینے کا سوچنا گناہ ہے۔شیخ رشید کے دعوے کہ ”وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے منع کردیا ہے“۔ پر اپنے رد عمل کا

اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہاکہ ان سے کہا کس نے ہے نام نکالنے کو؟ اگر یہ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لئے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں، نہ صرف یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہی بلکہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیر اعظم جس کو میں مانتی ہی نہیں، اس سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ تم پر تو 22 کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اسکو جہاد کا نام دینے پر فتوی لگنا چائیے۔ ذرا باہر نکلو اپنے بنی گالا کے کنال کے محل سے اور دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔صبح اٹھ کر تم جہاد پر نہیں جاتے۔ تم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو۔تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو۔تم لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑنے جاتے ہو۔تم مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو۔تم لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرانے جاتے ہو اور اسے تم جہاد کہتے ہو؟مریم نواز نے کہاکہ ریاستِ مدینہ کے دعویداروں کو شاید یہ بھول گیا ہے کہ یہ اگر اصل میں ریاستِ مدینہ ہوتی تو تم اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ چکے ہوتے۔ آٹا چوری، چینی چوری، گیس چوری، ووٹ چوری، عوام پر مہنگائی کے طوفان کو، اپنی نا اہلی اور نا لائقی کوتم جہاد کہتے ہو؟

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…