جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

ڈھاکا(این این آئی)پاکستان نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو 62 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا،پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے، بھارت مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بنا سکا۔تفصیلات کے

مطابق پاکستان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ ٹورنامنٹ کا چمپئن بن گیا، فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 62 رنز سے شکست دی۔تین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے ٹاس جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 69رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیلی، جب کہ ظفر اقبال 24 بالز پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب اجے کمار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت کو مقررہ 15 اوورز میں جیت کے لیے 175 رنز درکار تھے، تاہم 175 کے تعاقب میں بھارت مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بنا سکا،اور پاکستان نے بھارت کو 62 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد نواز نے 2 اور کپتان نثار علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔ پاکستان نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو 62 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا،پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے، بھارت مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بنا سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…