اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ بننے جارہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک
کے تحت دیامر بھاشا ڈیم بنایا جارہا ہے۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاک چین بارڈر کھولنے میں دیر ہورہی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ چین سے جو بھی سیاح پاکستان آئے، اْن کو ویزا جاری ہوگا، ہم تو تمام ممالک کے لیے ای۔ویزا لارہے ہیں۔