جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

جان خطرے میں ڈال کر چلتی ٹرین کے انجن سے بچے بریک بلاک چوری کرنے لگے ، چوری کرنے والے بچے کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

سکھر(این این آئی) روہڑی ریلوے اسٹیشن پر جان خطرے میں ڈال کر بچے ٹرین کے انجن سے بریک بلاک چوری کرنے لگے۔ہزارہ ایکسپریس کے انجن سے بریک بلاک نکالتے ہوئے ایک بچے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ چلتی ٹرین کے

انجن کے سائیڈ سے لٹک جاتا ہے، بچے نے جان خطرے میں ڈال کر انجن سے بریک بلاک نکال کے باہر پھینکا اور پھر بعد میں کہیں اتر گیا۔اس ضمن میں ڈی ایس ریلوے طارق لطیف نے بتایاکہ ٹرینوں کے انجنوں سے دو روز سے بریک بلاک نکالنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے، یہ مافیا کا کام ہے، چوری کی وارداتوں میں شامل بچوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس کے مطابق بچے نے جس ٹرین سے چوری کی ہے وہ ہزارہ ایکسپریس ہے جو کراچی جارہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…