اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ میں پانچ افراد کو نامزد کیا گیا جن میں کوئی بڑی سیاسی شخصیت نہیں،بڑی بڑی مچھلیاں نہیں پکڑی گئیں ، یہ ایک مہبم رپورٹ ہے میرے خیال میں عظمت سعید شیخ کو انکوائری نہیں کرنی چاہیے تھی ، کاوے موسوی کے بارے میں تو سب کو پتہ تھا یہ کوئی نئی بات نہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ حماد اظہر کی کریڈیبلٹی کو پہلے روز ہی خراب کر دیا گیا ، بھارت کیساتھ تجارت کھولنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان اور عبد الرزاق کا فیصلہ تھا ، یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ کابینہ نے اپنے ہی وزیراعظم کے فیصلے کو رد کیا ، میں چیلنج کر کے کہتا ہوں کہ پاکستان حکومت کو پانچ اگست کے بھارتی اقدام کے بارے میں پہلے ہی پتہ چل چکا تھا ۔