لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نالائق حکمرانوں نے لاہور کو کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بنا دیا ہے،نالائق اور کرپٹ عمران خان نیازی نے ملک کی معیشت کو نقابلِ تلافی نقصان پہنچا یا ہے،مہنگائی اور معاشی تباہی نے عوام کا زندہ رہنامحال کر دیا ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں عوام کو
مفت دوائیاں اور علاج مل رہا تھا ،آج کینسر کے مریضوں سے مفت دوائی، عوام سے مفت علاج چھین لیا گیا ہے،500 فیصد دوائی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مریضوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے، یہ ہے اس حکومت کا احساس؟ ، مڈل کلاس طبقے کے لئے سفید پوشی کا بھرم قائم کرنا عذاب بن چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں 52 روپے فروخت ہونے والی چینی آج 120 روپے کلو عوام خریدنے پر مجبور ہیں ،ہمارے دور میں 32 روپے فروخت ہونے والا آٹا آج 80 روپے کلو عوام خریدنے پر مجبور ہیں ،ہمارے کے دور میں 142 روپے فروخت ہونے والا کھانے کا تیل آج 290 روپے عوام خریدنے پر مجبور ہیں،ہمارے دور میں 84 روپے درجن فروخت ہونے والے انڈے آج 170 روپے عوام خریدنے پر مجبور ہیں،ہمارے دور میں 11 روپے فی یونٹ بجلی آج 24 روپے عوام کو بیچی جا رہی ہے،ہمارے دور میں غریبوں کو 3.7 روپے فی یونٹ بجلی دی جا رہی تھی لیکن آج 6.3 روپے فی یونٹ غریبوں سے وصول کیا جارہا ہے،ہمارے دور میں 1036 ارب روپے گردشی قرض تھا، آج 2700 ارب ہوچکا ہے،ہمارے کے دور میں غیر ملکی قرض 70 ارب ڈالر تھا، آج 83 ارب ڈالر ہے،ہمارے کے دور میں غربت کی شرح 3.9 فیصد تھی، آج 15 فیصد پر پہنچ چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرپٹ اور نالائق حکمرانوںنے لاہور کو کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔نالائق اور کرپٹ عمران خان نیازی نے ملک کی معیشت کو نقابلِ تلافی نقصان پہنچا دیا ہے۔