جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کرنے کی وارننگ‎

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹیکس اور ویزوں کے معاملات آئندہ ماہ تک حل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کو واضح کیا ہے کہ اگر ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ویزوں اور ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی نہ ہوئی

تو ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کردیں گے۔آئی سی سی بورڈ کے ورچوئل اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت مثبت انداز میں ہوئی، بی سی سی آئی نے ویزوں اور ٹیکس سے متعلق معاملات آئند ماہ تک حل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ بنگلا دیش میں رواں سال شیڈول ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جنوری میں ہوگا۔اس کے علاوہ آئی سی سی کے تمام مستقل ممبرزکی ویمن ٹیموں کو ٹیسٹ اور ون ڈے اسٹیٹس دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز میں خواتین ایونٹ کے میچز کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ حاصل ہوگا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ کورونا کے باعث میزبان ٹیموں کا لوکل امپائرز تعینات کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے اور تمام فارمیٹس کی دونوں اننگز میں اضافی ڈی ایس ا?ر ریویو کی بھی اجازت دی گئی ہے جب کہ گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی، اور ٹیسٹ میچوں میں کویڈ متبادل پلیئرز کی دستیابی کی بھی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…