کویت سٹی (نیوزڈیسک) کویت کی حکومت نے منگل کے روز تین پاکستانیوں سمیت 29افراد کوایک ماہ پہلے مسجد پرحملے کرنے پرگرفتارکرلیاہے۔کویت کی اس مسجد میں حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جس میں 26افرادجاں بحق اور200سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔یہ حملہ ایک سعودی شہری نے کیاتھاجوکہ کویت کی تاریخ کاسب سے بڑدہشتگردی کاحملہ ہے ۔گرفتارکئے جانے والے افراد میں سات افراد کاتعلق کویت ،پانچ کاتعلق سعودی عرب ،تین افراد کاتعلق پاکستان سے جبکہ باقی افراد کاتعلق مختلف ممالک سے ہے ۔ان افراد میں 24افراد کویت میں قید ہیں جبکہ پانچ باقی افراد کوسعودی عرب لایاگیاہے جن پرمبینہ طورپرالزام ہے کہ انہوں نے دھماکہ کش مواد کویت لانے میں معاونت کی تھی ۔جبکہ پیرکے روز کویت کی کابینہ نے فیصلہ کیاتھاکہ اس مسجد میں دھماکے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جوکہ ہرقسم کی دہشتگردی کے خلاف لڑے اوریہ کمیٹی ان تمام اداروں میں رابطے بڑھائے تاکہ سیکیورٹی کویقینی بنایاجاسکے ۔