ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

مریم کے ٹویٹوں اور ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں نے نواز شریف کی بیماری میں اضافہ کیا

datetime 1  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر عدنان کی آمد کے حوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کے پاکستان آتے ہی بیگم صفدر اعوان کے علاج کے سلسلے میں باہر جانے کے ڈرامے کا آغاز ہو چکا ہے اور ن لیگی قائدین بیگم صفدر اعوان کی بیرون ملک روانگی کے لیے نت نئی تاویلیں گھڑنا شروع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے آل شریف کی نمک حلالی کرتے ہوئے اس سلسلے میں پہل کردی ہے۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ لوگ عزیزوں سے ملنے ملک سے باہر

جاتے ہیں، پھر واپس آجاتے ہیں جںکہ بیگم صفدر اعوان کہتی ہیں کہ تھائی رائیڈ کے آپریشن کے لیے انکا ملک سے باہر جانا ناگریز ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم کے ٹویٹوں اور ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں نے نواز شریف کی بیماری میں اضافہ کیا ہے۔ اب وہی ڈاکٹر عدنان بیگم صفدر اعوان کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کا علاج کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور سینٹ انتخابات میں ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان لندن کلیے پر تول رہی ہیں لیکن عوام کا خون چوس کر بنائے گئے مال کی واپسی تک کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…