جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر ریلوے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ریلوے خسارے میں ریکارڈ اضافہ

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایک سال کے دوران ریلوے خسارے میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ 2019-20 کے دوران ریلوے خسارہ 53فیصد بڑھا، 2019-20 کے دوران ریلوے کا خسارہ 50 ارب 15 کروڑ روپے رہا۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ 2018

-19 کے دوران خسارہ 32 ارب 76 کروڑ روپے تھا،2019/20 میں آمدن 47 ارب 58 کروڑ، اخراجات 97 ارب 74 کروڑ روپے تھے۔ دوسری جانب ریلوے نے ڈیم فنڈ کے نام پر مسافروں کے کرایہ سے کٹوتی کے بعد رقم جمع نہ کروانے کا اعتراف کرلیا۔وزیر ریلوے نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہاکہ ستمبر 2018 سے دسمبر 2020 تک مسافروں سے ڈیم کیلئے 16 کروڑ 34 لاکھ روپے اکٹھے کیے۔ وزیر ریلوے کے مطابق وزیر اعظم کے ڈیم فنڈ میں صرف ایک کروڑ 76 لاکھ روپے جمع کروائے۔ واضح رہے کہ ریلوے کی چار ہزار سات سو اکتالیس ایکڑ اراضی پر قبضہ سے متعلق تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا جس میں ریلوے کی چار ہزار سات سو اکتالیس ایکڑ اراضی پر قبضہ بارے تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ تحریری جواب میں بتایاگیا کہ ریلوے کی 274 ایکڑ اراضی دفاعی اداروں کے قبضے میں ہے،تین سو چوبیس ایکڑ اراضی پر کمرشل تجاوزات قائم ہے،دو ہزار 310 ایکڑ اراضی پر رہائشی تجاوزات قائم ہے،سرکاری اداروں کے قبضے میں 557 ایکڑ اراضی ہے۔ ایک سال کے دوران ریلوے خسارے میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…