لاہور( این این آئی)صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہاہے کہ وضو کرنا ایس او پیز پر عمل کرنے کا بہترین نمونہ ہے، نمازوں کی پابندی اور وضو کرنے سے کورونا وائرس سمیت دیگر بہت ساری بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، کورونا پابندیوں کے ساتھ مزدور پیشہ طبقہ کے روزگار طبقہ کا بھی خیال
رکھا جائے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا وبا جیسی بیماریاں محض پابندیوں سے نہیں بلکہ صحت کے اقدام کرنے سے ختم ہوں گی جن ایام میں یہ بیماری کم پھیلتی ہے اگر ان دنو ں میں صحت کے حفاظتی اقدامات کیے جاتے اورحکومت اپنا کردار ادا کرتی تو آج دوبارہ لاک ڈائون کی نوبت نہ آ تی دوبارہ لاک ڈائون محکمہ صحت کی مکمل ناکامی اوران کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائر س سے ہونے والی اموات کا ذمہ دارصو بائی ا ور وفاقی محکمہ صحت ہے،وزرائے صحت کو چاہیے کہ وہ عوام کو کورونا وائرس جیسی وبا ء سے ڈرانے خو ف ہراس پھیلانے کی بجائے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کر یں ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت امراض کی روک تھام کی بجائے موت اور خوف کی علامت بن چکاہے،عوام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ایس اوپیز پر عمل کریں۔ مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہاہے کہ وضو کرنا ایس او پیز پر عمل کرنے کا بہترین نمونہ ہے، نمازوں کی پابندی اور وضو کرنے سے کورونا وائرس سمیت دیگر بہت ساری بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، کورونا پابندیوں کے ساتھ مزدور پیشہ طبقہ کے روزگار طبقہ کا بھی خیال رکھا جائے۔