ڈیرہ غازی خان ( آن لائن ) حکومت پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں کرونا وبا کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر انتہائی اقدامات کا فیصلہ، ملک بھر میں ماسک لازمی قرار دینے کیلئے دفعہ144 نافذ کرنے کا فیصلہ، تمام ڈپٹی کمشنرز/ اسسٹنٹ کمشنر، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے
جرمانہ یا سزا یا دونوں دیں۔ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر500روپے جرمانہ ، عوامی مقامات پر تھوکنے پر500جرمانہ ، دکان میں ماسک نہ پہننے پر دکاندار کو2000 روپے جرمانہ ، بس میں 3000، کار میں2000، جبکہ رکشہ اور موٹر سائیکل پر سماجی فاصلہ برقرارنہ رکھنے پر500روپے جرمانہ کیا جائے گا۔