نواز شریف نے پنجاب میں تبدیلی کی تجویز کو مسترد کر دیا

31  مارچ‬‮  2021

لاہور ( آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں تبدیلی کی تجویز کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ پی ڈی ایم پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی پارٹی کو منظم فعال اور متحرک کیا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایک حالیہ اجلاس میں ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کی تبدیلی، وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ زیر بحث آیا تاہم اس مرتبہ بھی نواز شریف نے یہ تجویز مسترد کر دی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکرز کو وارم اپ کرنے کے لئے کنوکشن منعقد کرایا جائے۔

تنظیمی ڈھانچہ مستحکم ہونے پر ن لیگ حکومت مخالف تحریک شروع کرے گی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے بعد ورکرزکنونشن کرنے پر اتفاق ہوا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نوازشریف ہفتے میں تین سے چار دن پارٹی رہنما، عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورت کریں گے۔ ورکرز کنونشن سے نواز شریف لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔یہ معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…