برطانوی عدالت کا براڈ شیٹ کے حق میں نیا فیصلہ، مزید ادائیگی نہ کرنے پر پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

31  مارچ‬‮  2021

لندن (این این آئی)برطانوی ہائی کورٹ نے براڈ شیٹ کو فریزنگ آرڈر براہ راست نیب اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفاتر پہنچانے کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیا حکم نامہ ہائی کورٹ کے ماسٹر ڈویژن کے کمرشل کورٹ کی طرف سے جاری ہوا ہے۔ برطانیہ میں نیب کی نمائندگی کرنے والے

وکلا الین اینڈ اووری دو ماہ سے براڈ شیٹ کو کوئی جواب نہیں دے رہے تھے، الین اینڈ اووری کے فعال نہ ہونے کے سبب براڈ شیٹ کیس کے حوالے سے برطانیہ میں پاکستان کی قانونی نمائندگی نہیں رہی تھی۔ براڈ شیٹ نے ایک ملین پاؤنڈ کی بقایا رقم کے حصول کیلئے ہائی کورٹ سے رابطہ کیا تھا، ہائی کورٹ پہلے ہی یو بی ایل میں پاکستان کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کے احکامات جاری کر چکا ہے۔ براڈ شیٹ کی درخواست پر تھرڈ پارٹی ڈیبٹ آرڈر کی سماعت 30 جولائی کو ہونا ہے۔براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ادائیگی نہ کرکے مزید اثاثے ضبط کرنے پر مجبور کیا ہے۔کاوے موسوی نے کہا کہ پاکستان میں مقامی لاء فرم کے توسط سے رواں ہفتہ متعلقہ اداروں کو ہائی کورٹ کے احکامات مل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمین اور مشیر احتساب شہزاد اقبال کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو مزید مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ یو بی ایل تحریری طور ہر مطلع کرچکا ہے کہ حکومت پاکستان کی تقریباً ایک ملین پاؤنڈ کی رقم ضبط کی جاچکی ہے، پاکستان دسمبر 2020 میں براڈ شیٹ کو 28 ملین ڈالر کی رقم ادا کرچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…