جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے مہنگائی کا نوٹس لے لیا، رمضان میں خود مانیٹرنگ کروں گا، وزیراعظم کی عوام کو یقین دہانی

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے، ہم نے اپنا دیکھا نہ پرایا،بلاتفریق احتساب کیا، عوام کیلئے مافیا کے سامنے کھڑا ہوں، کھڑا رہوں گا، ماضی کی حکومتوں کی کرپشن مہنگائی کی وجہ ہے، سٹے باز، قبضہ اور شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ

ڈالا،آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال خیال گیا جبکہ حکومت کی میڈیا اسٹریٹجی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہناتھا کہ عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا۔پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے،وزیراعظم نے کہا عوام کے لئیے مافیا کے سامنے کھڑا رہوں گا۔ کمیشن رپورٹ میں مافیا اور سٹے بازوں کو زی دار قرار دیا گیا ہے۔ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا ہے۔ رمضان میں پناہ گاہیں میں سیر اور افطار کا انتظام کیا جائے۔ ذخیرہ اندوزوں ہر نظر رکھی جائے۔ رمضان میں ہر چیز کی نگرانی کروں گا،۔  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے،محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے، کرونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے۔تفصیلاًت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے

کووڈ 19 کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں موجودہ کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے بنی گالہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ملک میں موجودہ کرونا کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ماسک کے استعمال کے لیے ملک گیر مہم چلانے

کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ انتظامی مشینری ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک ہوجائے، کورونا وباء کی تیسری لہر خطرناک، بہت احتیاط کی ضرورت ہے، مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے، محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے، ہم نے بہتر حکمت عملی کے ساتھ پہلی لہر کا کامیابی سے مقابلہ کیا، وقت ایک بار پھر قوم سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔اجلاس کو ملک بھر میں جاری ویکسینیشن کے عمل اور خریداری پر بھی بریفنگ دی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…