منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کے درد کا سن کر فردوس عاشق اعوان کے اندر کی ڈاکٹر جاگ گئیں،کونسا انجکشن تجویز کر دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو درد کے لیے ایک انجیکشن تجویز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے درد کا سن کر وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے اندر کی ڈاکٹر جاگ اٹھیں

اور انھوں نے علاج بھی تجویز کر دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو سوسیگان نامی انجکشن لگوانے کا مفت طبی مشورہ دے دیا ہے، یہ انجکشن درد، نیند اور سکون کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔دل چسپ بات یہ ہے کہ سوسیگان انجکشن کی فروخت پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔ادھر مریم نواز نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید میں علاج کے لیے ملک سے باہر جانے لگی ہوں۔ انھوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لیے بتادوں، مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی۔ یاد رہے کہ 28 مارچ کو مریم نواز کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، انھیں تیز بخار اور گلے میں شدید درد لاحق ہو گیا تھا، کرونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…