اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) صوبائی دار الحکومت کے ہسپتال میں کرونا میں مبتلا نومولود سمیت دو بچے انتقال کرگئے۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جاں بحق دو دن کا بچہ پیدائش کے وقت دل کے عارضے میں مبتلا تھا۔ نجی ٹی وی کےمطابق بچے کے فوری آپریشن کیلئے
ٹیسٹ کئے تو کورونا مثبت آیا ،آپریشن کی تیاری کے دوران کورونا میں مبتلا بچہ انتقال کرگیا۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 5افراد چل بسے،108بچے کورونا کا شکار ہوئے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک سے 10 سال کی عمر کے مزید 108 بچے کورونا کا شکار ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کا شکار بچوں کی مجموعی تعداد 5ہزار726ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 سے 20 سال کے 82افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 سے 30 سال کے 150افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 سے 45 سال کے 194افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، 46 سے 60 سال کی عمر کے 124افرادکورونا کا شکار ہوئے،61 سے 80 سال کی عمر کے 88افرادکورونا کا شکار ہوئے، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 سال سے زائد عمر کے 3افراد کورونا کا شکار ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 412مردوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 342خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی،شہری علاقوں میں کرونا کے سب سے زیادہ،442کیس رپوٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 312کورونا کیس رپوٹ ہوئے۔