ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ سے الگ کئے جانے پر سوالات اٹھا دئیے

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ سے الگ کئے جانے پر سوالات اٹھاتے ہوئے آئی ایم ایف سے کئے گئے تمام معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹاکر نااہلی کا اعتراف کرلیا ہے ناکام ٹیم کے نالائق حکومتی کپتان عمران خان جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے سے آئی ایم ایف اور حفیظ شیخ کے دیگر فیصلوں پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں نیر بخاری نے سوال اٹھایا کہ حفیظ شیخ نااہل ثابت ہوئے تو

نااہل شخص کے معاہدے عوام پر کیوں مسلط رہے حکومت فوری حفیظ شیخ کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لے، نیر بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرض معاہدوں کے بعد وزیر خزانہ کی برطرفی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے قوم نااہل اور ناکام حکومتی ٹیم کی ناکامیوں کے نالائق کپتان کی “تبدیلی”چاہتی ہی نیر بخاری نے مزید کہا کہ مہنگائی ہو تو سمجھیں حکمران بدعنوان ہیں کہنے والے عمران خان استعفے دیں پٹرول آٹا چینی ادویات مہنگی کرکے تجوریاں بھرنے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…