جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ججز کا آئینی حدود سے تجاوز کرنے کا رجحان روکنا ہوگا، سپریم کورٹ کے ریمارکس

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے میپکو میں بھرتیوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔پانچ صفحات پر مشتمل سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کا آئینی حدود سے تجاوز کرنے کا رجحان روکنا ہوگا۔ جج کو جذبات میں آنے کے بجائے قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے جج نے محمد الیاس نامی شخص کو بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے اختیارات استعمال

کرنا عدلیہ کا کام نہیں۔عدلیہ کی انتظامی امور میں مداخلت اختیارات کی سہ فریقی تقسیم کے خلاف ہے۔سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق روایات کا احترام نہ کیا جائے تو آئینی بحران پیدا ہوتا ہے۔عدالتی جائزے کے اختیار کا مطلب انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لینا نہیں۔ ریاست کا کوئی ستون دوسرے کی حدود میں مداخلت نہیں کر سکتا،آئینی حدود سے تجاوز پر جج اختیارات کا غلط استعمال کرے گا۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے متعلقہ جج کو بھجوانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…