ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے 30اراکان کا اپوزیشن  سے رابطہ کا دعویٰان ہاؤس تبدیلی کیلئے حکمت عملی مرتب ، بڑا اعلان  

datetime 29  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ  عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔ اپنے بیان میں سید حسن مرتضی نے کہا کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا

فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی کا اعلان کرے پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری اور انارکی بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب کا وزیر اعلی نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے، یہ ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکتا، پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے۔حسن مرتضیٰ کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 30 ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے، شہباز اور حمزہ سے رابطہ کر کے بات کرینگے کہ بطور اکثریتی جماعت اگے آئیں، وزارت اعلی ان کا حق بنتا ہے، ہم نے اب آواز بلند نہ کی تو حکومت کے شریک جرم ٹھہریں گے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دینگے، جدوجہد اور رابطے تیز کرینگے، اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کین لیگ کے بیانیے کا خیر مقدم کرتا ہوں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…