بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری خزانے کو 5کروڑ روپے کا نقصان ن لیگ کے 3 رہنماؤں پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا، سابق ممبر قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا اور سابق چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد ملک افضل ہنجرا پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج کرلیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ بااثر ملزمان لاشاری والا جنگل پر قبضہ کرکے سرکاری خزانے کو پچیس سال تک سالانہ پانچ کروڑ روپے کا نقصان پہنچاتے رہے، ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے محکمہ مال ، ایرگیشن، اور وائڈ لائف کے عملہ اور

افسران پر بھی پرچہ درج کرلیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف ڈی سی مظفر گڑھ امجد شعیب ترین نے ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا اور تمام مفادکنندگان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔ ملزمان پچیس سال سے لاشاری والا جنگل پر قابض تھے۔لاشاری والا جنگل ہیڈ تونسہ بیراج تحصیل کوٹ ادو میں 3750 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ ملزمان نے متعلقہ پٹواریوں اور دیگر محکموں کے عملے کی ملی بھگت سے پانچ کروڑ کا نقصان سرکاری خزانے کو پہنچایا۔لاشاری والاجنگل میں قیمتی جنگلی پرندے، جانور مویشی، درخت، لکڑی، سرکنڈہ اور کاشت شدہ فصلوں سے فائدہ اْٹھاتے رہے۔ جوڈیشل فلڈ انکوائری ٹربیونل کی 2010 کی رپورٹ نے بھی ملزموں کو غیر قانونی قابضین ظاہر کیا تھا۔ لاشاری والا جنگل کو واگزار کروا لیا گیا ہے جس میں عوام کے لئے سفاری پارک بنایا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قبضہ مافیا کے بارے میں واضح ہدایات ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…