بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کوہاٹ، حریم فاطمہ قتل کیس میں اہم پیشرفت پولیس نے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ( آن لائن)کوہاٹ میں درندگی کا شکار بننے والی ساڑھے تین سالہ بچی حریم فاطمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی۔برقعہ پوش خاتون کے ساتھ بچی نظر آرہی ہے، پولیس کی کارروائی جاری،اصل قاتل تاحال آزاد ہیں۔ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔چار روز گزر گئے

قاتل تاحال قانون کے گرفت میں نا آسکے۔خٹک کالونی میں تاحال خوف کے سائے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید برقعہ میں ملبوس عورت بچی کو ساتھ لے جاتے ہوئے نظر آرہی ہے۔پھر وہی عورت دوسری طرف سے اکیلی بھاگتی نظر آتی ہے۔عورت ایک بار رکشہ کے پاس جاتی ہے پھر وہاں سے بچی کے ہمراہ واپس ہو جاتی ہے۔ایک دوسری ویڈیو میں بچی کے ہاتھ میں کوئی چیز نظر آتی ہے۔اور خاتون کسی کو اشارہ کرتے نظر آتی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج جس جگہ کی ہے وہاں قریب نالے سے حریم فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔جس جگہ سے خاتون اور حریم گزرتی نظر آرہی ہے اس سے تھوڑا آگے نالے سے اگلے روز بچی کی لاش ملی۔ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ ملزمان بہت جلد ہتھکڑیوں میں ہوں گے تفتیشی ٹیم ملزمان کو ٹریس کر چکی ہے۔ دوسری جانب ایک عورت کی گرفتاری کی مصدقہ اطلاعات آرہی ہیں تاہم پولیس ترجمان اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔
⨀

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…