منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے 60روپے فی کلو چینی کا نرخ مقر ر کر دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2021 |

سیالکو ٹ/لاہور(این این آئی )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی نے مرغی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا نوٹس لیا ہے،کنٹرول شیڈ پر ڈیمانڈ سپلائی کو روک کر سیاسی ایجنڈا کے تحت بحران پیدا کیا جارہا ہے، رمضان سے قبل منہگائی کا مصنوعی بحران ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں تمام اضلاع میں

قیمتوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 313سہولت بازار قائم کئے جارہے ہیں، گراں فروشی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے اس کی قیمت کو بڑھایا جارہاہے۔عوام کو تکلیف سے نکالنے کیلئے حکومت 2لاکھ ٹن چینی درآمد کر رہی ہے،حکومت پنجاب نے60روپے فی کلو چینی کا نرخ مقرر کیا ہے، صوبہ سندھ میں گندم کا نرخ 2ہزار روپے فی من مقرر کرکے گندم کی اسمگلنگ کے رجحان کو ہوا دی گئی ہے، 35لاکھ سے بڑھا کر گندم کی خریداری کا ہدف 50لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھا دیا ہے، رواں سال پنجاب میں 1850روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا ہے، کسان براہ راست ایگری کلچرل مارکیٹ میں اپنی سبزیاں و پھل فروخت کرسکے گا، مڈل مین کے رول کی نفی کیلئے کسان اپنی مصنوعات انصاف شاپس کے ذریعے فروخت کرسکتے ہیں۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑا بن چکا ہے، پی ڈی ایم نے جو ٹوٹ بٹوٹ کی کھیر پکائی تھی اس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لڑائی ہوگئی ہے جس میں ایک کی دم اور ایک چونچ گم ہوگئی ہے، وزیر اعظم عمران خان دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں۔ مریم کی ضد اورانتہا پسندی کی سیاست میں نہ چچا اور نہ کزن ان کے ساتھ ہیں ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نیا پاکستان ہاسنگ سکیم پروگرام کے تحت ہر بے گھر کو چھت دینے کے لئے پرعزم ہیں، اپنے منفی عزائم کی تکمیل کے لئے اداروں پر جو بھی چڑھائی کرے گا اسی عبرت ناک انجام سے دوچار ہوگا۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…