سانگھڑ(این این آئی) سول اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سول اسپتال کی گاڑیوں کو آگ لگ گئی سول اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر بلدیہ انتظامیہ کو آگاہ کیا جنہوں نے فوری طور پر فائربریگید کو طلب کر لیا جنہوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا سول اسپتال انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیشن بنادی ہے جو
مکمل رپورٹ انتظامیہ کو دے گی آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانبضلع ٹنڈومحمدخان کے گائوں میر محمد لاشاری میں کھانا پکانے کے دوران اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید 14 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گھروں میں موجود بسترے ، کپڑے ، چارپائیاں ، جانور اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا اطلاع ملنے پر ٹنڈوغلام حیدر میونسپل کی فائر برگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جب کہ متاثر ین انور لاشاری ، عباس لاشاری ، محمد لاشاری ،عنایت لاشاری اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ اچانک آگ لگنے کی وجہ سے ہمارے 14 گھر شدید متاثر ہوئے ہیں اور گھروں میں موجود مکمل سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں میں سے کوئی بھی ہماری داد رسی کے لئے نہیں آیا اور ہم لوگ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہوئے ہیں ۔