جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے شکارعمران خان کی طبعیت اب کیسی ہے،ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم کومشورہ دیدیا

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہو رہے اور ان کے لیب پیرامیٹرز بھی مستحکم ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے

وزیراعظم کو یہ مشورہ قومی وبین الاقوامی گائیڈلائنز کو مد نظر رکھ کر دیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان تندرست و تواناہیں ، اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے ،اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔دوسری جانب پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح10 اعشاریہ 4 فیصد تک جاپہنچی ،کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار767 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار647 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار215ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ54ہزار591 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار656ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل ایک کروڑ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 44 ہزار447 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے3 ہزار43مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ95 ہزار929 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ64ہزار607 ہو چکی ہے، جبکہ کْل اموات 4 ہزار491ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ12ہزار918 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار229 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 84 ہزار609ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 2 ہزار 283ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 54 ہزار594کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل559 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار497 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 206 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 12 ہزار367مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل344 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔‎



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…