کراچی(این این آئی) لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور جیالوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی سندھ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔بعد ازاں لاڑکانہ کی4 یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی عہدیداران نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پر سینیٹر
سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ سندھ بھر میں عمران خان کا پیغام پہنچایا جائے گا، وزیراعظم کی توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے، ہم عوام کی طاقت سے سندھ میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو صوبے میں ٹائف ٹائم دینا اور بلدیاتی اتخابات میں تحریک انصاف کو کامیابی دلوائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طاہر شاہ کو تحریک انصاف کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا ہے، اسلم ابڑو نے سینیٹ الیکشن میں پارٹی سے غداری کی اور دھوکادیا۔