دیپالپور(این این آئی) روٹھ کر والدین کے گھر آئی ہوئی عورت سسرال نہ جانے پر باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر بیٹی کو پھانسی دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ چک 19/1-Rملزم محمد سرور کی بیٹی اللہ رکھی اپنے خاوند سے لڑ کر میکے آئی ہو ئی تھی۔ اس کو سسرال والے لینے آئے
تو اس نے ان کے ساتھ جانے انکار کر دیا ۔ اس پر مشتعل ہو کراس کے باپ ملزم محمد سرور کی اپنی بیٹی اللہ رکھی گلے میں پھنڈا ڈال کر ہلاک کرکے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب دو مختلف حادثات میں دوافرادجاں بحق‘ ایک شدید زخمی ہو گئے۔پہلے حادثہ میں چک ڈولہ مستقیم کا رہائشی پولیس کانسٹیبل دیپال پور محمد اخترموٹرسائیکل پر واپس گائوںجا رہاتھا کہ حجرہ شاہ مقیم کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر سے جس کے نیتجہ میں پولیس کانسٹیبل دیپال پور محمد اختر شدید زخمیٰ ہو گیا اس کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ بعدازاں جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے حادثہ میں چک 9/4-L کے قریب معلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل سوار 17سالہ محمد فریاد جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی 16 سالہ عبدالرحمان شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منقتل کر دیا ۔بعدازاں تشویش ناک حالت کے باعث اس کو لاہور منقتل کر دیا گیا۔