جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

این اے 249 ضمنی انتخاب ، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخابات کے لیئے حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت این اے 249 ضمنی انتخابات کے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این اے 249 ضمنی انتخابات کے لئے

سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا کہ این اے 249 کی خالی نشست پر 29 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسکہ الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے مسائل پیدا ہوئے۔ سانگھڑ، عمرکوٹ اور ملیر میں پر امن انتخابات سندھ حکومت کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئے۔چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ الیکشن اور سیاسی جماعتوں کے الیکشن مہم کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ پولنگ اسٹیشنز پر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کو صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر، کمشنر کراچی، سیکریٹری اسکول، سیکریٹری کالج، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخابات کے لیئے حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت این اے 249 ضمنی انتخابات کے متعلق اجلاس ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…