لاہور (آن لائن) لاہور پولیس کے سربراہ غلام محمود ڈوگر نے دوران ڈیوٹی لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو نماز کی ادائیگی کے لئے وقفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے
باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق دوران ڈیوٹی نماز کے لئے جانے والے پولیس اہلکاروں کے متبادل ڈیوٹی کے لئے تعیناتیاں کی جائیں گی اور وقفہ نماز کے دوران کسی بھی پوائنٹ کو خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔