اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ائیرپورٹ پر ہراسگی کا نشانہ بننے والی لڑکی منظر عام پر آ گئی

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گزشتہ روز ایف آئی اے افسر کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بحرین کی رہائشی لڑکی نے اعلی حکام کو خط ارسال کردیاجبکہ بحرین سے کراچی آنے والی نادیہ کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیاہے۔کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر امیگریشن نے لڑکی کا پاسپورٹ اور دیگر ڈاکومنٹس اپنے پاس رکھ لیے۔ متاثرہ لڑکی نے

ویڈیو بیان میں بتایاکہ سب انسپکٹر سنجے مجھ سے میرا لوکل نمبر مانگا تو میں نے اپنے والد کا نمبر لکھ دیا۔ سنجے نے کہا کہ میں بحرین ملنے آئوں تو کیسے رابطہ ہوگا۔ یہاں جو آتا ہے ہمیں مٹھائی دیتا ہے آپ کیا دیں گی۔ خط میں سنجے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی تمام تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔اس سے قبل  جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے لڑکی کو مبینہ ہراساں کیے جانے کے واقعے پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسر سنجے نے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ امیگریشن پر بحرین سے آئی پندرہ سالہ لڑکی کو ہراساں کیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق لڑکی سے اس کا ذاتی موبائل نمبر اور پیسے بھی مانگے گئے جبکہ ایف آئی اے کے سب انسپکٹر سنجے نے موقف دیا کہ لڑکی سے نمبر سسٹم میں انٹری کیلیے مانگا تھا، مٹھائی کے پیسے مذاق میں مانگے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن زین شیخ نے واقعہ کا

نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سنجے کو امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عامر فاروقی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن افسر کو معطل کر کے زون رپورٹ کر دیا گیاہے،

ایف آئی اے افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق لڑکی کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ شام کے وقت پیش آیا، بحرین سے آنے والی ایک لڑکی کو ایف آئی اے افسر نے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔لڑکی نے بتایاکہ ایف آئی اے افسر نے

نمبر مانگا اور مٹھائی طلب کی۔مبینہ ہراساں کرنے والے افسر کی لوگوں کی جانب سے ویڈیو بنالی گئی ہے جبکہ ویڈیو میں لوگوں کے سوالات پر ایف آئی اے افسر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف آئی اے افسر کہہ رہا ہے کہ لڑکی سے نمبر لسٹ میں لکھنے کے لیے مانگا تھا اور مٹھائی مذاق میں مانگی تھی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…